راولپنڈی: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے مثبت کردار کا اعتراف کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلی فون کیا اور پاک فوج کی پولیوکےخاتمےکی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نےانسداد پولیو کیلئےبل گیٹس کی عالمی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Bill Gates called COAS. Acknowledged supporting efforts by Pakistan Army for successfully eradicating Polio from Pakistan. COAS appreciated his efforts towards this noble cause and assured him continued full cooperation in best interest of Pakistan.@BillGates #PolioFreePakistan
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 7, 2018
واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں انسدادپولیو ٹیموں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کو دی گئی ہے کیونکہ دہشت گرد قبائلی علاقوں میں پولیوٹیموں کونشانہ بناتے تھے۔
وزارتِ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاک فوج کو میڈیا مہم کی ذمہ داری بھی سونپی تھی جس کے بعد قبائلی علاقوں میں پولیو ویکسی نیشن کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پولیو خاتمے سے متعلق پاکستان سےبھرپورتعاون جاری رہے گا،بل گیٹس
خیال رہے کہ دہشت گردوں نے پولیو ویکسین کو غیر شرعی اور حرام قرار دے رکھا تھا مگر پاک فوج کے خصوصی اقدامات کے بعد سے خصوصاً قبائلی علاقوں سے پولیو کیسز رپورٹ ہونے بہت کم ہوگئے۔