تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بلین ٹری منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی، عمران خان دنیا کے لیے مشعل راہ قرار، عالمی تنظیموں کا اعتراف

اسلام آباد: امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبےکو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا شروع ہوگئی، امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں کےنمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کردیا۔

عالمی تنظیموں نے بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی سفارت خانے نے ’10 بلین ٹری سونامی‘ میں شرکت کے لیے کون سا درخت لگایا؟

وزیراعظم کو موصول ہونے والے خط میں عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ’آپ کاوژن عالمی ممالک کے لئے مشعل راہ ہے، آپ کے وژن پرعمل کرتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنا آسان ہوگا، کرونا بحران کے دوران بھی شجر کاری مہم کاسلسلہ بہترین اقدام ہے‘۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ’آپ کےحالیہ اقدامات سےکئی مسائل کابیک وقت تدارک ممکن ہے، بلین ٹری منصوبے سے بےروزگاری، ماحولیاتی مسائل، پانی کی کمی جیسے مسائل حل ہوسکیں گے‘۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم پاکستان نےماحولیاتی اقدامات سے نئی معیشت کی بنیاد رکھی، اس میں کوئی شک نہیں وزیراعظم عمران خان کابلین ٹری منصوبہ کامیاب رہا‘۔

عالمی تنظیموں کی جانب سے بھیجا جانے والا خط آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا گیا جسے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے باآواز بلند پڑھ کر سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پرپاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کی پذیرائی

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ اجلاس میں چار وزارتوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزارت ماحولیات،آبی وسائل،خارجہ اور احساس پروگرام میں زبردست کام ہوا، کامیابیوں کے اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -