جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

صحافیوں کے تحفظ اور جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے کے بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے اور صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بل2021 منظور ‏کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینےکے بل2021کی منظوری دے دی۔ جبری ‏گمشدگی بل میں ایک ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پر اپوزیشن سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا ہے ‏کہ بلاول کی سربراہی میں انسانی حقوق کمیٹی نےبل کوسپورٹ کیا یہ بل2سال سےتعطل کا شکار تھا۔

ایوان زیریں نے صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کے بل2021کی منظوری دے دی۔ وزیرمملکت فرخ حبیب ‏نے بل منظور پر ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تحفظ کا بل 2021 قومی اسمبلی سے ‏متفقہ طور پر پاس ہوگیا ہے اس بل کو بنانے میں فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے میڈیا ‏نمائندوں کی تجاویز کو شامل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائےانسانی حقوق اور اپوزیشن کا تعاون بھی ‏شامل ہے۔

ایوان نے خواتین کوکام کرنےکی جگہوں پر ہراساں کیےجانےکیخلاف اور قومی کمیشن برائےحقوق اطفال بل 2021 ‏کی منظوری بھی دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں