17.5 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ملک کے ہر مسئلے کا حل الیکشن ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر مسئلے کا حل الیکشن ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوجائیں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ سے بیس دن بعد نواز شریف وطن واپس آجائیں گے، ہمارے ساتھ جو ن لیگ کے وزیر تھے پتہ نہیں وہ کہاں غائب ہوگئئے ہیں، سارا بوجھ شریف خاندان کو نہیں اٹھانا چاہیے ان لوگوں کو باہر نکلنا چاہیے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے نواز شریف کے لیے پریس کانفرنس کی گئی اچھی بات ہے، سب کو کام کرنا چاہیے بات کرنی چاہیے، نواز شریف کے جو وزیر تھے ان کو اب تھوڑی محنت کرنی چاہیے لیکن نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی وہ تیاری نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ درست ہے کہ مہنگائی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن ایسے حالات میں کنٹیٹر پر احتجاج ملک کے لیے متحمل نہیں ہوسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر خارجہ ہوتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے ایشوز کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، کوشش کی فلسطین کی عوام کی مدد کرسکیں، پاکستانی عوام فلسیطن کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں