اشتہار

شہید رانی نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے شہید بے نظیربھٹو کی آمریت ،انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں لاڑکانہ پہنچ چکا ہوں، کل شہید بے نظیر بھٹو کا 15واں یوم شہادت منائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کل اپنی تقریر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو یاد کروں گا اس کے ساتھ ساتھ خارجہ، معاشی اور دہشت گردی کی سطح پر مسائل پر بھی بات کروں گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی لاوارث ہوگا تو پھر لوگ لندن کی طرف دیکھیں گے، فاروق ستار

چیئرمین پی پی پی نے عوام کو بھی گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اور شہید بے نظیربھٹوکو15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےشہید بے نظیربھٹو کی آمریت ،انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد سے رہنمائی لی ہے، شہید رانی نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، وہ کہتی تھیں کہ ہم نے چند مراعات یافتہ کےلئےنہیں سب کےلئےکوشش کرنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں