اشتہار

اساتذہ اب دن میں 3 مرتبہ اسکول میں حاضری لگاٸیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے اسکولوں میں بائیو میٹرک ڈیوائس لگانے کا عمل شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث خراب تعلیمی صورت حال کی بحالی کے لیے بائیو میٹرک سسٹم سے کام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے بتایا کہ اساتذہ صبح حاضری لگا کر گھر چلے جاتے ہیں، سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بائیو میٹرک ڈیوائس پر اب اسکول کا تمام اسٹاف دن میں 3 بار حاضری لگائے گا، صبح 8 بجے، دن 12 اور دوپہر 2 بجے حاضری لگانا لازم ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق اسکول میں بائیو میٹرک ڈیوائس لگانا ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بالخصوص گوٹھ دیہاتوں میں سرکاری اسکولوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے، شہر تک کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اپنی ڈیوٹی نہیں دیتے، جس سے ایک عرصے سے بچوں کا مستقبل اور ان کی نسبت سے صوبے اور ملک کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں