تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بپِ ایپ کی مقبولیت میں اضافہ، اپیلیکیشن کے چند فیچرز جانیے

انقرہ: متنازع پرائیویسی پالیسی کے پروگرام کو مؤخر کرنے کے باوجود واٹس ایپ کو صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

رواں سال کے آغاز پر جب واٹس ایپ نے متنازع پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے صارفین کو پیغامات بھیجنا شروع کیے تو دنیا بھر میں موجود اربوں صارفین نے پیغام رسانی اور آڈیو ویڈیو کالنگ کے لیے متبادل ایپس استعمال کرنا شروع کیں۔

صارفین نے ٹیلی گرام، سگنلز نامی ایپ کے علاوہ ترک ماہرین کی جانب سے متعارف کردہ بپِ BiP نامی ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کی۔

ترکی نے یہ ایپ متعارف کرانے کے بعد سرکاری حکام کو بات چیت کے لیے بپِ کے استعمال کی ہدایت کی جبکہ رجب طیب اردوان نے اس ایپ کو واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کا اعلان کیا، علاوہ ازیں وہ ٹیلی گرام بھی استعمال کررہے تھے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق عوام ذاتی معلومات افشاں ہونے کے خدشے کے پیش نظر واٹس ایپ کو ترک کر کے ترکی کے سماجی پلیٹ فارم بپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رجب طیب اردوان کا نئی موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کا اعلان

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں BiP ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ میں عوامی رائے کو بھی بیان کیا گیا جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ ’واٹس ایپ سے زیادہ بہتر ویڈیو کال بپ پر ہورہی ہے جبکہ یہاں ایک گروپ میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کو ایڈ کیا جاسکتا ہےَ، علاوہ ازیں مختلف آفیشل چینلز کی رکنیت حاصل کرنے جیسی خصوصیات بھی ایپ پر دستیاب ہیں‘۔

مسلم ممالک میں اس ایپلیکیشن کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ترک ساختہ ہونے کی وجہ سے وہ BiP کو ترجیح دے رہے ہیں اور انہیں اس ایپ کے استعمال پر فخر بھی ہے۔

گوگل پلے اسٹور کے 16 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق بِپ کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اپنے اکاؤنٹس بنائے۔

فیچرز

اس ایپ میں 106 زبانوں کے فوری ترجمے اور کرنسی ایکسچینج جیسے زبردست فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ صارفین اس کے ذریعے مفت آڈیو ویڈیو کالنگ سمیت دیگر سہولیات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوش خبری، ترکی نے واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشن متعارف کرادی

بپ میں آڈیو ویڈیو گروپ کالنگ فیچر بھی شامل ہے، جس کے تحت بیک وقت دس صارفین کال پر ایک دوسرے سے گفتگو کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں اس کی رنگ ٹون بھی دوسری ایپس سے مختلف ہے۔

Comments

- Advertisement -