بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

کرونا کے بعد چین میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا جس نے ہنان صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا مرغیوں پر حملہ آور ہے جس کی وجہ سے ہنان صوبے میں اب تک ساڑھے چار ہزار کے قریب مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا نامی وبا (برڈ فلو) چین کے صوبے ہنان کے شہر شاﺅ ینگ میں واقع مرغیوں کے فارم پر پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولٹری فارم کی انتظامیہ کو زندہ بچ جانے والی 17ہزار 828مرغیاں خود سے تلف کرنی پڑ گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغیوں میں پھیلنے والی برڈ فلو جیسی ’ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا‘ نامی وائرس جانوروں سے انسانوں کو لگ سکتا ہے مگر یہ ایک انسان سے دوسرے میں آسانی سے منتقل نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: مرنے والے کو فوری جلانے کا حکم، تدفین پر پابندی

ہنان صوبے کی انتظامیہ نے پولٹری فارم ہاؤس کو سیل کر دیا اور سپرے وغیرہ سے اس وائرس کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’ایچ 5این 1ایویان انفلوئنزا‘ انسانوں کو کم لاحق ہوتا ہے مگر یہ جان لیوا ہے، ماضی میں اس وبا کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس میں مبتلا ہونے والے 60فیصد لوگ موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں