پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

یواےای سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی ولادت کے بعد خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی غیرملکی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

طیارہ اپنی منزل کی جانب محوِپرواز تھا کہ اس دوران خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی اطلاع کپتان نے کنٹرول ٹاور کو دی اور طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

میڈیکل لینڈنگ کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد فوری طور پر خاتون اور بچے کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کی شناخت گل بانو کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں