اشتہار

شکیب الحسن نے سالگرہ پر کینسر فاؤنڈیشن قائم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنی 36ویں سالگرہ کے موقع پر کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے فاؤنڈیشن قائم کر دی۔

شکیب الحسن نے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی کوشش کرتے ہوئے اس مہلک بیماری کے علاج کے لیے اپنے نام سے ایک فاؤنڈیشن شروع کی ہے۔

دنیا میں ہر جگہ کینسر کے مریض موجود ہیں اور بنگلا دیش بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ اس مہلک بیماری کے علاج کا خرچہ لاکھوں یا کروڑوں میں ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل 2020 میں خوفناک COVID-19 کے دوران، شکیب نے "شکیب الحسن فاؤنڈیشن” کے ذریعے لوگوں کو مدد کی تھی۔

اپنی 36ویں سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے شکیب الحسن نے انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ملایا ہے۔ وہ بنگلادیش کے اسٹار کرکٹر ہیں اور 2009 سے اب تک آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈر کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں