اشتہار

سالگرہ منانے کا خوفناک انداز، ویڈیو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت کے ایک نوجوان کا اپنی سالگرہ کا خوبصورت دن ایک خوفناک اور درناک دن میں اس وقت بدل گیا جب دوران تقریب اس کے جسم میں آگ لگ گئی۔

سالگرہ ہمارے اور ہمارے آس پاس کے ہر فرد کے لیے خاص مواقع ہوتے ہیں، ہمیں اپنا دن اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا موقع ملتا ہے۔ کیک کاٹنے سے لے کر ڈانس پارٹیوں تک، سالگرہ کسی کے ذاتی تہوار کی طرح محسوس ہوتی ہے۔

ہم نے اکثر اپنے عزیز و اقارب میں لوگوں کو سالگرہ کی تقریب دھوم دھام سے مناتے ہوئے دیکھا ہوگا جس میں خصوصاً نوجوان طبقہ بہت زیادہ انجوائے کرتا ہے۔

- Advertisement -

ایسے مواقعوں پر صاحب تقریب پر انڈوں، کیک یا پاؤڈر جیسی چیزیں پھینکی کر ماری جاتی ہیں، جس سے تمام شرکاء لطف اندوز ہوتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات یہ ہنسی مذاق بہت مہنگا پڑ جاتا ہے جس میں جان کے لالے بھی پڑ سکتے ہیں، یا پھر شدید زخمی حالت میں سالگرہ کی مزید تقریب اسپتال کے بستر پر منانی پڑتی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے اس سے سبق بھی حاصل کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ منگل کے روز 21سالہ نوجوان راہول موریا اپنی سالگرہ کو دھوم دھام سے منانے کیلئے اپنے تمام دوستوں کے ساتھ موجود تھا۔

اس کے دوست کیک کاٹنے کے بعد اس پر اںڈوں کی بارش اور پاؤڈر نما چیز پھینک رہے تھے، راہول موریا کے ہاتھ میں اس وقت ایک تیز جلتی ہوئی موم بتی موجود تھی۔

موریہ کے دوستوں کی ہلڑ بازی اور ایک جلتی ہوئی موم بتی کا حادثے کا باعث بنی۔ پاؤڈر ڈالتے ہی موریا کے جسم میں آگ لگ گئی اور شعلے بلند ہونے لگے فوری طور پر اس کے دوستوں نے آگ بجھا کر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم اگر اس کے دوست آگ کو فوری طور پر نہ بجھاتے تو تو کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں