جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ہوشیار ہوجائیں !

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل والوں کی شامت آگئی، اب 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف قواعد و ضوابط تبدیل کردیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ امتحانی پرچہ آؤٹ کرنے کی سزا 3سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شخص کسی بھی امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل نہیں ہوگا، غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز اور پریکٹیکل لیبارٹری میں داخل ہونے پرمقدمہ درج ہوگا۔

تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحان میں موبائل فون یا دیگر ممنوع آلات لانےپر سختی سے پابندی ہوگی اور امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

مزید برآں، امتحانات کے دوران، افراد کو کسی بھی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے سوالیہ پرچے کی تصاویر لینے، ریکارڈنگ بنانے یا امتحانی عمل میں خلل ڈالنے سے منع کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں