پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا، لاہور کے محمد عمراورسید شایان زاہد نے 1044 نمبر لیکر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

لاہور کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کے آئی پی ایس کالج فاربوائزاورجی سی یونیورسٹی نے میدان مار لیا۔

کے آئی پی ایس کالج فاربوائزجوہر ٹاؤن کے محمد عمراورجی سی یونیورسٹی کے سید شایان زاہد نے 1044 نمبر لیکر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

گورنمنٹ کنیئرڈ کالج فاروومن کی ابیازاسماراورماہ نوروزیر نے 1043 نمبر لیکر مشترکہ طورپردوسری پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کالج کی رمشا ضیاء 1042 نمبر حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔


رزلٹ کاجاننے کے لئے لنک پر کلک کریں


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں