پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بیشکک کیلیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

بیشکک سے پاکستانی طالب علموں کو ایمرجنسی حالات میں  وطن واپس لانے کے لیے پروازوں سے متعلق پی آئی اے نے وضاحت دے دی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے گزشتہ 4 دنوں میں بیشکک کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کر چکی ہیں ان پروازوں کے ذریعے تقریباً 1368 طالبعلم بحفاظت وطن واپس پہنچ چکےہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پی آئی اے کے آپریشن میں بیشکک کیلئے مزید 2 خصوصی پروازیں بھی شامل ہیں ان میں سے ایک پرواز آج رات 12 بجے لاہور سے روانہ ہو گی اور دوسری پرواز کل صبح 8 بجے اسلام آباد سے بیشکک کے لیے روانہ ہوگی۔ ان دونوں پروازوں کے ذریعے مزید 348 طالب علم وطن پہنچیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور،پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کیلئے آپریٹ کر رہی ہے  قومی ایئرلائن حکومت پاکستان کی ہدایات اور ضروریات کے مطابق پروازیں چلارہی ہیں  ضرورت پڑنے پر مزید پروازوں کی بھی منصوبہ بندی  کی جارہی ہے، ہنگامی حالات میں ہم وطنوں کی مدد کرنا پی آئی اے کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں