منگل, جون 18, 2024
اشتہار

’پاکستانی طالب علموں کو آج شام تک کرغزستان چھوڑنے کا پیغام ملا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ناروووال: کرغزستان میں پھنسے دو بھائیوں کے والد عامر کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو آج شام تک کرغستان چھوڑنے کا پیغام ملا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علموں کے والد عامر نے کہا کہ بیٹے ایشین میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں، دھمکی دی گئی ہے کہ آج شام تک ملک نہ چھوڑا تو خود نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔

محصور طالب علم کے والد نے دھمکی آمیز مسیج کے اسکرین شاٹ بھی دکھائے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایک طالب علم عبداللہ رمضان نے بشکیک سے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ہاسٹلز میں محصور ہوئے بیٹھے ہیں، پاکستان ایمبیسی کے کسی اہلکار نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ہمارے محفوظ سفر کے لیے اپنے طور پر انتظامات کررہی ہے، ہمارے ہاسٹل میں 800 کے قریب طالب علم رہائش پذیر ہیں، اب ہاسٹل ے باہر پولیس کی جگہ فوج کی سیکیورٹی ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی ہے، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں