بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

راحت فتح علی کے بیٹے کی آواز میں ’بسمل‘ کا او ایس ٹی مداحوں کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کا او ایس ٹی گنگنا کر راحت فتح علی کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے ڈیبیو کیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ”بسمل“ کے اپنے پہلے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کے ذریعے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ڈیبیو کر کے باضابطہ طور پر میڈیا انڈسٹری میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

شاہ زمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکی اور“ بسمل“ کے اوایس ٹی کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔

- Advertisement -

اس پوسٹ میں شاہ زمان خان نے لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ بسمل او ایس ٹی آخر کار منظرعام پرآ گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عملے کی جانب سے اس گانے کی تیاری میں بہت زیادہ محنت اور لگن لگائی گئی ہے۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ”بسمل او ایس ٹی“ لنک کو سنیں۔

راحت فتح علی خان کے مداحوں نے بڑی گرم جوشی سے ان کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ شاہ زمان خان کے ڈیبیو کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور فخر سے اپنے والد کی وراثت کو لینے پرانہیں سراہ رہے ہیں۔

مداحوں نے ان کی مضبوط اورسریلی آواز کو پسند کیا۔ اور انکی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کئی پہلی قسط آج نشر کی گئی جس میں نعمان اعجاز، حریم فاروق، سویرا ندیم، بہروز سبزواری ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں