منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں آج کتنی رہی ہے۔

بٹ کوائن (بی ٹی سی) کی شرح آج 25 نومبر 2024 کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں 27111392.56 روپے رہی ہے۔

 (پاکستان میں بٹ کوائن کی قیمت)

- Advertisement -

ایک بی ٹی سی = 27111392.56 پاکستانی روپے۔

بٹ کوائن ک قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، کرپٹو کمیونٹی ان پر گہری نظر رکھتی ہے کیونکہ یہ مالیاتی منظرنامے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

نوٹ: بٹ کوائن کی قیمتیں غیر مستحکم ہیں اور تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہیں۔ موجودہ شرحوں اور مالی مشورے کے لیے کسی پیشہ ور سے مشورہ کریں۔ ہم اس معلومات پر مبنی فیصلوں کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

بِٹ کوائن کیا ہے؟

ہو سکتا ہے بہت سارے لوگوں کو کرپٹو کرنسی کے بارے میں نہ معلوم ہو لیکن بِٹ کوائن کا نام سب نے ہی سُن رکھا ہوگا۔ لیکن یہ ہے کیا؟

بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ روایتی طور پر دُنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاونڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسی کرنسی جو کسی ادارے کے کنٹرول میں نہیں انھیں مالی آزادی فراہم کرتی ہے، لیکن دوسری جانب اسی وجہ سے اس کرنسی کی قدر غیریقینی کا شکار رہتی ہے۔

ریکارڈ تنزلی کے بعد فروری 2024 میں بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے اوُپر جانا شروع ہوئی اور آج کل یہ تاریخی سطح تک پہنچی ہوئی ہے۔ اور جن لوگوں کے پاس یہ کرنسی موجود ہے ان کے لیے یہ ایک بہت اچھی خبر تھی۔

لیکن یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف کچھ عرصے پہلے بِٹ کوائن کی قدر تیزی سے گری تھی اور ایسا حالیہ دور میں متعدد مرتبہ پہلے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں