تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کڑوا کریلا صحّت کے لیے مفید بھی تو ہے!

کریلا، وہ سبزی ہے جس کے طبّی فوائد جان لیں‌ تو آپ اسے کڑوا یا بدذائقہ کہہ کر منہ نہیں‌ بنائیں‌ گے بلکہ اسے اپنی غذا اور خوراک میں شامل رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دنیا کے مختلف خطّوں میں کریلے کی پیدوار اور اس کا غذائی استعمال عام ہے۔ اسے Bitter Melon (کڑوا خربوزہ) بھی کہتے ہیں۔ ایشیا کے جنوب مشرقی ممالک، براعظم جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور افریقا کے علاوہ پاک و ہند اس کی پیداوار کے لیے موزوں ہیں۔

کریلے کی کڑواہٹ کا ایک سبب اس میں پایا جانے والا ایک جزو Momordicine ہے۔ یہ ایک الکلائیڈ ہے جو اس سبزی کو کئی کیڑوں اور جانوروں کو اس سے دور رکھتا ہے۔

جانیے کریلا ہماری صحّت اور توانائی کے لیے کتنا مفید ہے۔

اس میں کیلوریز کم اور مناسب مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے اور یوں یہ ہلکی اور جلدی ہضم ہونے والی خوراک ہے۔ فائبر کی وجہ سے آپ کا معدہ درست رہتا ہے، یہ بھوک مٹاتا اور مٹاپا کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

اس میں‌ وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں مخصوص سیلز بڑھا کر قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

کریلے میں موجود وٹامن اے آنکھوں اور جلد کے لیے مفید ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے اس کڑوی کسیلی سبزی کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے شوگر کی بلند سطح کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا جگر کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس میں لیٹین نامی ایک مادّہ شامل ہے جو انسولین کی طرح کام کر کے خون میں گلوکوز کو کم کرتا ہے بلکہ اس سے خون میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، تاہم اس حوالے سے اپنے معالج کی ہدایت اور کسی طبّی ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔

اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور کیلشیم کی مقدار پائی جاتی ہے جو دل اور خون کی نالیوں، دانتوں، ہڈیوں، پٹّھوں کے لیے مفید ہیں۔

برصغیر میں‌ اس سبزی کا مخصوص اور روایتی پکوان کے لیے استعمال عام ہے، لیکن اسے اچھی طرح‌ پکانا چاہیے تاکہ پکوان کے دیگر اجزا اور مرکبات کے ساتھ اس کا توازن قائم ہوجائے۔ پاکستان میں کریلے گوشت عام پکوان ہے۔ کریلے میں پروٹین بہت کم ہوتا ہے اور گوشت کے ساتھ پکانے سے یہ متوازن غذا بن جاتی ہے۔اسی طرح کریلے آلو بھی ہمارے یہاں‌ عام ڈش ہے۔ برصغیر میں‌ کریلے کا اچار بھی بنایا جاتا ہے جو بہت مزے کا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -