اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بی جے پی سے قریبی مراسم رکھنے والے کس سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ کا سربراہ بنایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتیہ جنتا پارٹی سے قریبی مراسم رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ نامز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو بی سی سی آئی کا نیا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے، 55 سالہ دیواجیت سائیکیا بی سی سی آئی کے نگران سیکریٹری رہ چکے ہیں، وہ بی سی سی آئی بورڈ میں بھی شامل تھے۔

دیواجیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، اب انھیں جے شاہ کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ چنا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ سائیکیا نہ صرف بھارتی فینز بلکہ دیگر کرکٹ حلقوں میں بھی ایک غیر معروف شخصیت ہیں تاہم وہ حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

دیواجیت سائیکیا فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں انھوں نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4 میچز حصہ لیا، انھوں نے مجموعی طور پر 53 رنز اپنے نام کے آگے درج کروائے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹر جے شاہ گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئے تھے، انھوں نے چیئرمین آئی سی سی کے طور پر نیا منصب سنبھال لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں