تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی مودی سرکار پر برس پڑیں کہا کہ طالبان کے مظالم پر شور مچانے والوں کو ملک میں ہر پندرہ منٹ بعد ہوتا ‘ریپ ‘ نظر نہیں آتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت نے پچھلے سات سال کے دوران سب کچھ بیچ کر ملک کو کنگال کردیا ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ اب مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ بھی سمجھ گئے ہیں کہ دفعہ 370 ہماری حفاظت کرتا تھا، وہ ہماری شناخت، زمین اور نوکریوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا، یہ دفعہ 370 سنہ 1947 میں نہیں بلکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے وقت بھی لاگو تھا۔

محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ کے دوران موصوف سے کہا کہ آپ نے جموں و کشمیر کو اپنے ووٹوں اور کرسی کے لئے تباہ و برباد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی اب ملک میں افغانستان اور طالبان پر زیادہ سے زیادہ بحث ہو گی، لوگوں کو ڈرایا جائے گا کہ ہمارے ہندو بھائیوں بچو، طالبان آرہا ہے آپ کو خطرہ ہے، طالبان کی چھوڑو اپنے ملک کی سن لو، ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے وہ دیکھ لو، کسان   دس ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ٹی وی پر بڑا شور مچایا جا رہا ہے کہ طالبان عورتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، کہا جاتا ہے طالبان نے عورتوں پر بڑا ظلم کیا۔ ارے کیا آپ بھول گئے کہ ہمارے ہاں پندرہ منٹ میں ایک ریپ ہوتا ہے اور اس کے بعد متاثرہ لڑکی کو رات کی تاریکی میں جلایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -