اشتہار

غزہ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نےغزہ پر قیامت ڈھادی، اسپتال پر بمباری سے اب تک 5 سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، بمباری میں ڈاکٹر، عملہ، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔

اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا اور عمارت میں آگ لگ گئی۔

- Advertisement -

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل اسپتالوں کےساتھ ریسکیواداروں کوبھی مسلسل نشانہ بنارہا ہے، ڈبلیوایچ اونے غزہ میں صحت کے اکتالیس مراکزپرحملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں طبی عملے کے گیارہ کارکنان شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کے اسپتال پراسرائیلی حملے کیخلاف فلسطینی اتھارٹی کےصدر نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے۔

خیال رہے صہیونی ریاست کی وحشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد اڑتیس سو سے زائد ہوگئی اور تیرہ ہزار زخمی ہوگئے جبکہ تباہ عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں فلسطینی پھنسے ہیں۔

مدادی ٹیمیں ناکافی ہونے کے باعث شہری ہاتھوں سے ملبہ کھود کر لاشوں اورزخمیوں کونکال رہے ہیں، غزہ کو خوراک، بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی بدستور معطل ہے۔

ایندھن ختم ہونے سے اسپتال بند ہونے لگے ہیں اور لاشیں رکھنے کی جگہ، زخمیوں کے علاج کیلئے دوائیاں نہیں، جس کے باعث زخمی فلسطینی سسک سسک کے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں