تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی: قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق، دس زخمی

کراچی:  شہر کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق، جب کہ متعدد شدید زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق دھماکا قائدآباد پل کےنیچے پرانے کپڑوں کے ڈھیر میں ہوا ، جس میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے.

دھماکے کی آواز دور  تک سنی گئی. واقعے کے بعدعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور  قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے  کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا، مشکوک پیکٹ کی موجودگی کے پیش نظر بی ڈی ایس  کو طلب  کر لیا گیا،   زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعدعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور  قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی، دونوں رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور  زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا موقف


جناح اسپتال کی ایم ایس کی جانب سے  اسپتال لائے جانے والے افراد میں سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

زخمیوں کی شناخت رشید ولد رفیق ، مشتاق ولد بلال، حق نواز ولد رمضان، صادق ولد داؤد، ارسلان ولد طارق، اللہ دتہ ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دھماکا پلانٹڈ تھا؟


آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے اور  ملوث عناصرکے خلاف سخت  اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے چیف راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ قائد آباد پل کے نیچے دھماکا بہ ظاہر پلانٹڈ لگتا ہے، دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے، عین ممکن ہے، دھماکا خیز مواد ٹھیلے پر رکھا گیا ہو۔

کراچی: قائدآباد دھماکا، جائے وقوعہ سے ملنے والا دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی: قائدآباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والا دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

بی ڈی ایس کی جانب سے ناکارہ بنایا جانے والا بم ٹفن میں موجود تھا، ٹفن میں بارودی مواد کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کی زیرنگرانی بی ڈی ایس نے بم کو ناکارہ بنایا۔

بم قائدآباد تھانے کے عقبی گراؤنڈ میں ناکارہ بنایاگیا، پولیس اور رینجرز کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب چیف سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس نے اب تک دھماکے سے متعلق رپورٹ نہیں دی، کون سا بارود استعمال ہوا ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، قائدآباد پل کے نیچے دھماکا انتہائی کم شدت کا تھا، تاہم جاں بحق اور زخمیوں سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلا ہے کہ اس میں بال بیرنگ استعمال نہیں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو  کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، دھماکا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں دھماکا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -