بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

لوئر کرم میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کرم: لوئر کرم کے نواحی علاقے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں میں پہاڑ پر بچے کھیل رہے تھے ان کی نظر مارٹر گولے پر پڑے جس پر بچوں نے پتھر برسائے جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

مارٹر گولے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوئے اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض بچوں کی حالت تشویش ناک جنہیں ضرورت پڑنے پر پشاور منتقل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں