تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

قاہرہ، نمازِجمعہ کے دوران دھماکا، 235 افراد شہید

قاہرہ: مصر کے شمالی علاقے سیناء میں مسجد میں دھماکا جس کے نتیجے میں اب تک 235 افراد شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی علاقے سینائی پینسلا میں واقع الراودا کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران زودار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید و زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد مسجد میں قیامت خیز منظر  دیکھنے میں آیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد نمازیوں کے اعضاء بکھر گئے تھے جنہیں دیگر افراد نے مل کر سمیٹا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ریسکیو کر کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پڑھیں: مصرمیں فوج اوردہشت گردوں کےدرمیان جھڑپ، 54 اہلکارجاں بحق

شامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہنے والے افراد کی تعداد 235 ہوگئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے دھماکے کے بعد مسجد پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر بھی نمازی جاں بحق ہوئے۔

مصری صدر نے  ملکی سیکیورٹی صورتحال پر فوری ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 12 ستمبر کو مصر کے شمالی علاقے سیناء میں پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -