اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں دھماکہ‘ بچہ جاں بحق ‘ دو افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے جناح ٹاؤں کے محلے کلی برات میں یہ دھماکہ ہوا ہے‘ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بچے کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ یہ کریکر دھماکہ تھا ‘ آواز زوردار تھی اور دور دور تک سنی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں