جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

تربت میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع گواک میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، وزیر اعظم نے جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں واقع گواگ میں ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی تو اسی دوران سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو سیل کرکے تلاشی کا عمل شروع کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے ترجب میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میاں محمد نوازشریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی  اور کہا کہ مادرِ وطن سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں