تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

لبنان پھر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا

بیروت : جنوبی لبنان کے ایک گھر میں خوفناک دھماکوں نے دل دہلا دئیے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے جنوبی شہر عین قنا میں واقع ایک گھر میں خوفناک دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجے میں تاحال کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کا دعویٰ کا ہے کہ دھماکے ایک شہری کے گھر میں ہوئے، گھر میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا اسلحہ، گولہ بارود ذخیرہ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ آسمان گرے بادلوں سے مکمل طور پر چھپ گیا تھا۔

حزب اللہ حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا جبکہ حزب اللہ کے مقامی حکام نے دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت سے انکار کیا ہے۔

حزب اللہ حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

لبنانی دارالحکومت بیروت زوردار دھماکے سے لرز اٹھا

واضح رہے کہ سات ہفتے قبل مشرق وسطیٰ کے پیرس سمجھے جانے والے لبنانی دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 200 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ ساڑھے 6 ہزار افراد زخمی اور ہزاروں عمارتیں متاثر ہوئیں تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے باعث 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -