بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیل جنگ ختم کرے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

بلنکن نے نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ حماس کے سربراہ سنوار کے قتل کا فائدہ اٹھا کر اسیروں کی رہائی اور غزہ میں جنگ کو ختم کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

- Advertisement -

بلنکن ایک ہفتے کے طویل دورے کے آغاز پر اسرائیل کے وزیر دفاع گیلنٹ اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں جو انہیں اردن اور قطر بھی لے جائیں گے۔

یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد امریکی وزیر خارجہ فوری طور پر مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ جنگ بندی کو ممکن بنانے کے لیے راہ تلاش کی جاسکے۔

دوسری جانب نیتن یاہو واضح کر چکے ہیں کہ یحییٰ سنوار اور دیگر حماس رہنماؤں اور حزب اللہ کمانڈرز کی شہادت کے باوجود جنگ ختم نہیں ہو گی۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔

حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

محمد عفیف نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگچہ پچھلی بار ہمارے ہاتھ آپ تک نہ پہنچ سکے لیکن ہمارے درمیان میدانِ جنگ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران ہمارے کچھ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا اور اب ان کی خیریت کا وہی ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حزب اللہ نے کسی اسرائیلی فوجی کو گرفتار نہیں کیا لیکن اب قریب آگئے ہیں، دشمن کے اسیر ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں