اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

سنہرے بال یا سونے کی چین! میکسیکن ریپر کا منفرد انداز

اشتہار

حیرت انگیز

مکسیکن ریپر ڈین سور نے مختلف نظر آنے کی خاطر اپنے سر میں سونے کی چینیں پوست کروالیں۔

دنیا بھر میں ایسے افراد کثرت سے پائے جاتے ہیں جنہیں دیگر دنیا سے مختلف نظر آنے کا جنون کی حد تک شوق ہوتا ہے جس کےلیے انوکھے کام انجام دیتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا ہے جنہوں نے الگ دکھنے کی خاطر اپنے سر کی سرجری کرواکر بالوں کی جگہ سونے کی چینیں لگوائی ہیں۔

- Advertisement -

ریپر نے سر میں سونے کی چینیں پیوست کروانے کے بعد مخصوص انداز کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی، امید ہے لوگ میری نقل نہیں کریں گے‘۔

ڈین سور کے مداحوں کی جانب ان کے اس انداز کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں