تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وہ کون سے بلڈگروپس ہیں جن کے حامل افراد کرونا سے محفوظ رہتے ہیں؟

نیویارک: امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ او بلڈ گروپ والے افراد کرونا سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔

امریکی جریدے انلز آف انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے تحقیق کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 556 لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جن میں اُن کے بلڈ گروپس بھی شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق اے بلڈ گروپ کے مقابلے میں جن لوگوں کا بلڈ گروپ او تھا اُن کو کرونا لاحق ہونے کا خطرہ 12 فیصد تک کم رہا جبکہ اُن کی موت کے امکانات بھی 13 فیصد کم رہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اسی طرح اے بی اور بی کی تمام اقسام کے بلڈگروپس والوں کو کرونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: کس بلڈ گروپ کے لوگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق بلڈ گروپ او یا ’آر ایچ نیگیٹیو‘ والے خود کا دفاع بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں، بالخصوص جن کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے اُن کا اندرونی نظام وائرسز سے مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان بلڈ گروپ کے حامل افراد کے اینٹی باڈیز تیزی سے بنتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ لکھنے والے ٹورنٹو میں قائم اسپتال ایس ٹی مائیکل اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر جوئل رے کا کہنا تھا کہ اگر ایسے لوگ وائرس سے متاثر بھی ہوجائیں تو اُن کا مدافعتی نظام مضبوط ہی رہتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اگلے مطالعے میں خاص طور پر اینٹی باڈیز کی افزائش اور دفاع پر غور کریں گے تاکہ حفاظتی اثرات کے بارے میں اور بھی زیادہ جانکاری حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خون کے مخصوص گروپ اور کرونا وائرس میں حیران کن تعلق کا انکشاف

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ امریکی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کرونا سے بچاؤ یا علاج کے حوالے سے کتنی موضوع اور مصدقہ ہے۔

Comments

- Advertisement -