ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں نہر سے بہنے والا پانی اچانک سرخ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے طابق بیونس آئرس کے مضافات میں بہنے والی ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہونے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ڈائی کے ڈمپنگ یا قریبی ڈپو سے کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکنے سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی ہے۔
وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ پانی کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں انہیں چیک کیے جانے کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہونے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
وائرل ویڈیو اور تصاویر میں نہر کے پانی کو سرخ دیکھا جاسکتا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اکثر ٹیکسٹائل کی کمپنیاں زہریلہ فضلہ نہر میں پھینک دیتی ہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض بھی پھیلتے ہیں۔