پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 19 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اولڈہم میں چیویٹ ایونیو میں پیش آیا جہاں نوجوان کو چاقو کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

لرزہ خیز قتل کی واردات کے بعد پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ دو گروپوں میں جھگڑے کو قرار دیا گیا ہے۔

 Forensics on the scene are investigating the murder after police arrested three men

پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو خون میں لت پت نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور تفتیشی ٹیموں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے فرانزک تجزیے کے لیے لیب بھجوا دیے ہیں۔

 Police have asked anyone with information to come forward

تفتیشی افسر نے شہریوں سے واقعے کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہری اس معاملے سے متعلق کچھ بھی بتانا چاہے تو پولیس سے رابطہ کرے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد میں سے ایک کی عمر 20 سال اور دوسرے کی 21 سال ہے، دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں