جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

سی پیک منصوبہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،بلومبرگ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سی پیک منصوبہ چین کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کا باعث بن رہا ہے، کئی غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق چین پاکستان میں اقتصادی راہداری کے لئے تقریبا چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے سرمایہ کار اور کمپنیاں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں، اس کی مثال فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کی پاکستان آمد ہے، فرانسسی ڈیری کمپنی نے بھی حال ہی میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : موڈیز نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کو مثبت قرار دے دیا


غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الیکٹرونکس بنانے والی ٹرکش کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے جبکہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر ملکیوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تھا ، پہلا تجارتی قافلہ چین سے پاکستان پہنچا، ہنزہ کے گاؤں کے سوست میں مختلف سامان سے لدے ہوئے لگ بھگ سو کنٹینرز پہنچے تھے، کسٹم کلیئرنس کے بعد پینتالیس کنٹینرز کو گوادر پورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا تھا جبکہ بقیہ کنٹینرز کی ترسیل بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں