اشتہار

پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ ہوگا یا نہیں؟ عالمی ادارے کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی نجی مالیاتی، سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں ڈیفالٹ کے حوالے سے کیے گئے جائزے کا مثبت حوالہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں تاہم معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مشکل معاشی حالات پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف کی امداد حاصل کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اپریل 2024 تک قرض کی ادائیگی سے پریشان ہیں اور سیلاب سے تباہ کاری کی وجہ سے پاکستان کو مزید بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض جاری کرے گا، پاکستان کو ورلڈ بینک سے 1.7 ارب دیگر ممالک سے5 ارب قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف قسط درکار ہے۔

اس کے علاوہ جون تک قرض کی ادائیگیوں کیلئے 5.9 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرنے میں مدد کریں گے، پاکستان کو مشکل حالات سے نکلنے کیلئے فنڈز کی دستیابی ممکن ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی مالیاتی ضرورت کم از کم 11 ارب ڈالر ہوں گی اور یہ رقم پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگی، پاکستان کو 8.8 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کیلئے بھی درکار ہیں۔

بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو 2.2ارب بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے درکار ہوں گے، پاکستان کو اپریل 2024 میں 1 ارب ڈالر بانڈز کی سہولت حاصل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں