پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز لیگ اسپنر راشد خان سے محروم ہو گئی۔
افغانستان کے راشد خان کی کمر میں انجری کے باعث سرجری ہوئی ہے اور انہوں نے فی الحال تمام طرز کی کرکٹ سے وقفہ لے لیا ہے۔
راشد خان نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ 17 فروری سے لاہور میں ہونا ہے اور راشد کی عدم موجودگی لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کو اب راشد کی جگہ متبادل اسپنر کا انتخاب کرنا ہوگا۔
لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا۔
راشد بگ بیش لیگ، جنوبی افریقا 20 لیگ اور بھارت کے خلاف حالیہ تین T20I سیریز میں اپنی جاری صحت یابی کی وجہ سے غیرحاضر تھے۔