تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مچھیروں نے مہنگی ترین مچھلی پکڑ کر چھوڑ دی

ڈبلن: آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مچھیروں کے ہاتھوں 8 فٹ لمبی مچھلی لگی جس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ بتائی جاری ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی کا وزن 300 کلوگرام ہے اور اسے جاپان میں انتہائی متبرک سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں اگر اس مچھلی کو فی کلو کے حساب سے فروخت بھی کیا جائے تو اس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ کے قریبی بنتی ہے جو پاکستانی روپے کے حساب سے 52 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھیروں کی جانب سے پکڑی جانے والی مچھلی کو رواں سال کی سب سے طویل اور وزنی قرار دیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کی نایاب نسل کو معدومی سے بچانے کے لیے ’’بلوفن ٹونا پکڑو اور چھوڑو‘ نامی خصوصی مہم 15 اگست سے 15 اکتوبر تک چلائی جاتی ہے، اس دوران آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مچھیرے مچھلی پکڑ کر اس کی پیمائش اور وزن کرتے اور پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔

ویسٹ کارک چارٹرز سے تعلق رکھنے والے ڈیو ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے دو ساتھیوں ڈیرن اوسلیوان اور ہینک کے ساتھ کشتی میں بیٹھ کر مچھلی کا شکار کررہا تھا تو اسی دوران ہمیں 10 فٹ لمبی بوفن ٹونا مچھلی لگی مگر وہ کچھ ہی دیر میں نظروں سے اوجھل ہوگئی‘‘۔

ڈیوایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ’’ڈھائی گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ہم نے بلوفن کو پکڑا اور پھر اُسے پیمائش کے بعد واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں