جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کوئٹہ فائرنگ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دیوار سمیت 2افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دیوار سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملک نوید دیوار اپنی گاڑی میں ارباب کرم خان روڈ سے گزررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر وہ اپنے ڈرائیور سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس واقع کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب واقع کا سنتے ہی ملک نوید دہوار کے عزیز و اقارب، بی این پی کے رہنماءاور کارکنوں بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن ایڈووکیٹ نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل  نے فائرنگ  واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید پڑھیں : وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر راکٹ حملہ


یا رہے اس سے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں نے راکٹ سے حملہ کیا تاہم صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ اور ان کا قافلہ محفوظ رہا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں