تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سابق آسٹریلوی وزیراعظم کی صاحبزادی بھی جنسی زیادتی کا شکار

سڈنی : سابق آسٹریلوی وزیر اعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نا رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی 59 سالہ صاحبزادی روزلین ڈِلون نے انکشاف کیا ہے کہ 1980 میں انہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ان کے والد کی پارٹی کے ہی ایک رکن پارلیمنٹ بل لینڈریو نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

ایک حلف نامے میں مس ڈِلون نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں لینڈریو نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ ان کے دفتر کے لیے کام کر رہی تھیں۔

آسٹریلوی اخبار نیو ڈیلی کے مطابق، مس ڈِلون الزام عائد کیا ہے کہ انھیں سنہ 1983 میں تین مرتبہ جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیسری مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد ڈِلون نے اپنے والد سے کہا کہ وہ ریپ سے متعلق پولیس کو رپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔

باب ہاک نے اپنی بیٹی کو ریپ کا معاملہ خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا ’تم ایسا نہیں کرسکتی ہو، میں اس وقت اپنے ارد گرد ایسی متنازعہ باتیں برداشت نہیں کرسکتا ہوں، مجھے اس پر افسوس ہے لیکن میں اس وقت لیبر پارٹی کی قیادت حاصل کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں‘۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا تو انہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنے کو کہہ دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی صاحبزادی روزلین کی جانب سے یہ دعوٰی جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا۔

خیال رہے کہ ہاک آسٹریلیا کی سنہ اسی کی دہائی میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انھوں نے چار مرتبہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -