The news is by your side.

Advertisement

تربت سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ضلع تربت میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے، تین افراد کی لاشیں تجابان اور دو لاشیں ہیرونک سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید، 3 اہلکار زخمی

گذشتہ ماہ سترہ نومبر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف سی اہلکاروں اور مطلوب دہشتگرد ملا عمر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اہلکاروں کی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک ہوگیا تھا، ہلاک دہشت گرد ملاعمر ایران کو بھی انتہائی مطلوب تھا اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں