ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بہاولپور : چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : چڑیا گھر شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، ہلاک شخص کی شناخت محمد بلاول کے نام سے ہوئی اور وہ 3مقدمات میں مطلوب نکلا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، شیروں کا شکارہونیوالے شخص کی شناخت ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد بلاول کے نام سے ہوئی، وہ لاہورکارہائشی تھا۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ہی بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کاشکارہونیوالا 3 مقدمات میں مطلوب نکلا، ہلاک شہری کیخلاف لاہور میں3مقدمات درج تھے۔

گذشتہ روز بہاولپور کے چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بنگال ٹائیگر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی، بتایا جارہا ہے کہ جان سے جانے والا شخص نشے کا عادی تھا، اور عمر پچیس سال کے لگ بھگ ہے۔

اس واقعے کے بعد چڑیا گھر کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جاں بحق شخص رات کے وقت چڑیا گھر کے احاطے میں کیسے داخل ہوا، جنگلے تک کیسے پہنچا، بنگال ٹائیگرز کے پنجرے میں داخل کیسے ہوا، کیا اس کو کسی نے دھکا دیکر پنجرے میں پھینکا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وائلڈ لائف اور کمشنربہاولپور سے رپورٹ طلب کی تھی۔

بعد ازاں سیکرٹری جنگلات اور کمشنر نے تحقیقائی کمیٹی تشکیل دی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عثمان بخاری کا کہنا تھا کہ نائٹ ڈیوٹی پرپانچ چوکیدار اور ایک سپروائزر ہوتا ہے، گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، تحقیقات میں فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں