تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق امریکی ماڈل کی لاش ہائی وے سے برآمد

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش پنسلوینیا کے ہائی وے سے برآمد ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ماڈل کی لاش ہائی وے سے برآمد کرلی گئی، ان کے سر، گردن، سینے اور ہاتھ پر گولیاں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 47 سالہ ریبیکا لینڈرتھ کو 18 گولیاں ماری گئیں اور ان کی موت 7 فروری کو ہوئی جبکہ ماڈل کی جیب سے ملنے والی پرچی سے مبینہ قاتل کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم ٹرک ڈرائیور ہے جس کا تعلق ٹیکساس سے ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے۔

پولیس اہلکاروں کو ملزم کی گاڑی سے خون کے دھبے، گولیاں کے خون ملے ہیں جبکہ گاڑی کی سیٹ اور فرش کو بھی دھونے کے شواہد ملے ہیں۔

خاتون ماڈل کے بھائی کا کہنا ہے کہ تمام اہلخانہ ریبیکا سے بے حد پیار کرتے تھے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریبیکا کو ٹرک کے اندر پچھلے حصے میں قتل کیا گیا، جہاں سے شواہد حاصل کرلیئے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -