جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گجرات:پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی، پوسٹ مارٹم مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،  پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں اطالوی نژاد لڑکی کی ثناچیمہ کی پراسرارموت کامعمہ حل نہ ہوا،  عدالتی حکم پر ڈیوٹی جج اورڈاکٹرکی موجودگی میں قبرکشائی کی گئی ، جس کے بعد قبرستان میں ہی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ثنا چیمہ کے معدے اور مختلف اعضافرانزک لیب بھجوائےجائیں گے، فرانزک لیب کی رپورٹ کےبعدقتل یاطبی موت کاتعین ہوگا۔

یاد رہے کہ پسند کی شادی کی خواہش پر اہلخانہ نے غیرت کےنام پر اپنی اطالوی بیٹی کو قتل کردیا تھا جبکہ پولیس نے لڑکی کےقتل میں ملوث باپ اور بھائی سمیت تین افرادکو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کوسوشل میڈیاکےزریعےاطلاع ملی کہ منگوال میں چھیس سال کی لڑکی قتل کردی گئی،جواطالوی شہری تھی پولیس تفتیش میں پتہ چلا کہ ثناچیمہ کواٹھارہ اپریل کوقتل کیا گیا اوررات ورات تدفین کردی گئی۔


مزید پڑھیں : گجرات: غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل


پولیس کے مطابق ثنا چیمہ ،راجہ کامران سے شادی کرنا چاہتی تھی، راجہ کامران ثناچیمہ کی موت سے چندروز قبل اٹلی واپس گیا تھا، مبینہ قتل کی خبر راجہ کامران نےہی اٹلی کے اخبارات کو دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ثناچیمہ کے والدغلام مصطفیٰ ، بھائی عدنان مصطفیٰ سمیت تین افراد نے مل کر مبینہ طور پر ثنا کو قتل کیا اور پھر دفنا دیا تھا۔

اہلخانہ نے الزامات مستردکرتے ہوئے ثناچیمہ کی موت کو حادثہ قرار دے کر کہا کہ موت بیماری کے باعث ہوئی۔

خیال رہے کہ پولیس نے ایف آئی آردرج کرکےثنا کےپوسٹ مارٹم کے لئےدرخواست عدالت میں دائرکی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں