ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سلیکشن کیمپ سے لاپتا ہونیوالی خاتون کرکٹر کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سلیکشن کیمپ سے اچانک لاپتا ہونے والی خاتون کرکٹر کی لاش جنگل میں درخت سے لٹکی ہوئی برآمد ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کرکٹر کی شناخت راجشری کے نام سے ہوئی ہے جو 11 جنوری کی شام ریاست اڈیشہ کے ضلع کٹک میں سلیکشن کیمپ سے اچانک لاپتا ہوگئی تھی۔

راجشری کی دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ آل راؤنڈر تھی اور اسے خواتین کے ون ڈے میچوں میں انتخاب کے لیے کیمپ میں لایا گیا تھا۔

سلیکشن کیمپ میں راجشری اپنے کوچ سے اجازت لے کر والدہ سے ملنے گئی اور لاپتا ہوگئی۔ اس کا فون بھی بند ہوگیا تھا۔ کوچ نے کافی دیر تلاش کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔

آج صبح جنگل میں ایک شخص نے راجشری کی لاش کو درخت سے لٹکا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں