تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

اسپین میں کیئر سینٹر سے لاشیں برآمد

میڈرڈ : کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے والے اسپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ نے اولڈ ایج ہومز میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا ارادہ تو گھروں سے لاشیں برآمد ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی عالمی وبا نے 196 ممالک کو اپنا شکار بنایا ہے جہاں اب تک 3 لاکھ 83 ہزار افراد بیمار ہوچکے ہیں، انہیں متاثرہ ممالک میں اسپین بھی شامل ہ جہاں فوج دستے وائرس کی روک تھام کےلیے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اسپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جراثیم کش اسپرے کیئر ہومز میں کرنے کےلیے داخل ہوئے تو اندر پہلے سے درجنوں لاشیں موجود تھیں۔

اسپین جہاں 35 ہزار 212 افراد متاثر اور 2316 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، وہاں ایک ہی گھر سے اتنی لاشیں ملنا تشویش ناک ہے اسی لیے سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ یہ 21 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر مرے ہیں یا پھر یہ ہلاکتیں کسی واردات کا نتیجہ ہیں۔

ہسپانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی ایک اولڈ ایج ہوم سے 17لاشیں برآمد ہوئی تھیں، مذکورہ افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

ہسپانوی سیاست دانوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے اولڈ ایج ہومز میں ہلاکت خیز وبا کرونا وائرس کے 20 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -