پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے استقبال کیا۔

کامران ٹیسوری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ پیش کیا۔

- Advertisement -

گورنر سندھ کی جانب سے سیدنا مفضل سیف الدین کو ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وہ 16 جولائی تک قیام کریں گے۔

روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ملکی سلامتی ، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائیں گے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں