پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

بھائی کی کوئی منگنی نہیں ہوئی، سلمان خان کی بہن کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے سلمان خان اور لولیا وینتر کی منگنی کی خبر کی تردید کردی ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ رومانیہ کی ماڈل لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی ہے، لولیا کے ہاتھ میں انگوٹھی کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سلمان اور لولیا نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے۔

سلمان خان کی بہن ارپتا خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹس ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھائی کی کوئی منگنی نہیں ہوئی ۔

ارپتا کا کہنا ہے کہ پرستاروں کو انکے سپر ہیرو کے خلاف چھپنے والی ہر خبر پر آنکھیں بند کرکے یقین نہیں کرنا چاہیئے.

اس سال کے شروع میں خبر آئی تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ سے سے شادی کر لیں گے.

واضح رہے سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کے سلسلے میں بے حد مصروف ہیں، سلمان خان ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان کا کردار ادا کریں گے، جس کیلئے وہ ہالی ووڈ سے بلائے گئے خاص ٹرینر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں