جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میں جو کماتی ہوں اپنے والدین کو دے دیتی ہوں، سوناکشی سنہا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کروڑوں کمانے والی بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو بھی پیسے ملتے ہیں وہ اسے اپنی والدین کو دے دیتی ہیں اور آج بھی اپنے والدین سے جیب خرچ لیتی ہیں۔

سوناکشی نے بتایا کہ انہیں فلموں کے لئے جو بھی پیسے ملتے ہیں وہ اسے اپنی والدہ کو دے دیتی ہیں اور جب پیسوں کی ضرورت ہوتی ہیں تو اپنے والدین سے مانگ لیتی ہوں۔

انہوں نے اپنی پہلی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلا چیک 3 ہزار روپے کا ملا تھا، جسے ان کی والدہ نے فریم کرواکر اپنے پاس رکھا ہے اور میری پہلی کمائی کو یادگار بنا دیا ہے۔

- Advertisement -

سوناکشی نے اپنے کیریئر کا آغاز سلمان کی فلم دبنگ سے کیا تھا، اس کے بعد کامیابی ان کے قدم چومنے لگی ان کی کئی فلمیں سپرہٹ ہوئیں .

اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں اپنی آنے والی فلم فورس 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جو فلم فورس 2011 کا سیکوئل ہے، فورس 2 کی ہدایت کار ابھینے دیو جبکہ پروڈیوسر وپول شاہ ہیں، فلم 2016 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے .

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں