پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، سلمان خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی اداکارسلمان خان ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر تنقید اور پابندی کیخلاف بول پڑے، سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں، دہشتگردوں اور اداکاروں میں فرق ہوتا ہے، پاکستانی فنکار کو بھارتی حکومت ہی ویزے اور پرمٹ دیتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان پرامن تعلقات کو برقرار رکھنا چاہیئے۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سرجیکل اسڑایئکس کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تھے ،اس لیے مناسب کاروائی تھی۔


مزید پڑھیں: پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنےدی جائیں،سلمان خان


اس سے قبل بھی اداکار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کو انتہا پسندوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد انکے حق میں بول پڑے تھے، سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی


گذشتہ روز بھارتی فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی تھی اور حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی تھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں