ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکیاں سسرال میں میٹھا بناتی ہیں میں نے پانی ابالا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
کیارا ایڈوانی سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کو شادی کے بعد سب سے پہلے کیا پکوان بنا کر کھلایا؟
جواب میں اداکارہ مسکرانے لگیں اور ایمانداری سے بتایا کہ میں اب تک صرف پانی ہی ابال سکی ہوں۔
کیارا اور سدھارتھ نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی
پہلی ملاقات میں ساس کا دل کیسے جیتا؟ کیارا اڈوانی نے بتا دیا
کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ سدھارتھ ملہوترا کھانے پکانے میں ماہر ہیں اور روٹی بہت اچھی بنالیتے ہیں۔
دوسری جانب ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اہلیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیارا میری زندگی کا بہترین خزانہ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ شادی میں ’میں‘ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، ’ہم‘ ہوتا ہے، ’ہم‘ ہوتے ہیں، ہماری جیت ہوتی ہے، یہ زندگی ہے۔
واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔