اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پہلی ملاقات میں ساس کا دل کیسے جیتا؟ کیارا اڈوانی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کیارا اڈوانی نے شادی سے قبل ساس کو پہلی ملاقات میں ایمپریس (متاثر) کرنے کیلیے اختیار کیا گیا طریقہ بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی کے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی جس میں انہوں نے ساس ریما ملہوترا سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتایا۔

کیارا اڈوانی نے بتایا کہ میں نے انہیں بہت مکھن لگایا، مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ پانی پوری (گول گپے) ان کی پسندیدہ ڈش ہے لہٰذا جب میں پہلی بار اپنے سسرال گئی تو گھر کے بنے گول گپے ساتھ لے گئی جنہیں دیکھ کر اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔

- Advertisement -

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری ساس کو پانی پوری بہت زیادہ پسند ہے، اب وہ ممبئی میں ہمارے ساتھ ہی رہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی ملاقات میں پانی پوری لے جانے والی ترکیب کام کر گئی، اس نے میری ساس کو کافی متاثر کیا، میں جانتی تھی کہ اس کے بعد وہ مجھ سے بہت زیادہ محبت کریں گی۔

یاد رہے کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال فروری میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ شادی کی تقریب جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

بعد ازاں جوڑے نے فلم انڈسٹری سے جڑی شخصیات کیلیے ممبئی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں شاہد کپور، جوہی چاولہ، کاجول، اجے دیوگن اور کرن جوہر سمیت دیگر کئی ستاروں نظر آئے۔

کیارا اڈوانی نے حال ہی میں اداکار رام چرن کے ساتھ فلم ’گیم چینجر‘ کی شوٹنگ مکمل کی جبکہ سدھارتھ ملہوترا اس وقت ہدایتکار روہت شیٹی کی ’انڈین پولیس فورس‘ کیلیے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں